Live Updates

دورہ آسٹریلیا میں نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دینے کا فیصلہ، ٹوئٹی اسکواڈ کا اعلان (آج)ہوگا

فاسٹ بولر محمد عباس فٹ قرار ،سرفرازاحمد کی غیر موجودگی میں محمد رضوان دونوں فارمیٹ میں وکٹ کیپر ہوں گے، عابد علی، شان مسعود اور امام الحق ٹیسٹ ٹیم میں اوپنرز ہوسکتے ہیں، ذرائع

اتوار 20 اکتوبر 2019 18:55

دورہ آسٹریلیا میں نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دینے کا فیصلہ، ٹوئٹی اسکواڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا میں نوجوان فاسٹ بولرز کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے،دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان (آج) پیر کو ہوگا،فاسٹ بولر محمد عباس کو اس دورے کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔سرفرازاحمد کی غیر موجودگی میں محمد رضوان دونوں فارمیٹ میں وکٹ کیپر ہوں گے، عابد علی، شان مسعود اور امام الحق ٹیسٹ ٹیم میں اوپنرز ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی فائنل ٹیم کے لیے عمران خان سینئر، موسیٰ خان اور راحت علی کے ناموں پر غور کررہی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی مکمل فٹ ہونے کے لیے پٴْرامید ہیں۔محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کے امکانات انتہائی کم ہیں جبکہ سلیکٹرز نیشنل ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر احمد شہزاد کو شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں فاسٹ بولرز کے تربیتی کیمپ کا آخری روز اتوار کو بھی جاری رہا، آسٹریلیا کی طرز پر فاسٹ بولرز کا پول بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، فاسٹ بولرز کی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیاجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات