ذ*یونان، پولینڈ، روس اور مولڈووا سوکا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) ا یونان، پولینڈ، روس اور مولڈووا نے سوکا ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ یونان میں جاری میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے ہرایا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ نے میکسیکو کو تین کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا، روس نے ہنگری کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، چوتھے اور ا?خری کوارٹر فائنل میں مولڈووا نے فرانس کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :