`چلی ، سپرمارکیٹ میں آتشزدگی میں 3 افرادہلاک

[ پرتشددمظاہروں کے پیش نظر ملک میں کرفیونافذ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) سانتیاگوکے ایک سپرمارکیٹ میں اتوارکی علی الصبح لگنے والی آگ میں 3 افرادہلاک ہوگئے ہیں ،یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب مظاہرین اورسیکیورٹی فورسزکے درمیان پرتشددجھڑپیں جاری تھیں ،یہ بات چلی کے دارالحکومت کی میئرکارلاروبیلرنے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

روبیلرنے صحافیوں کوبتایاکہ ہم یہ رپورٹ دیں گے کہ سپرمارکیٹ میں لگنے والی آگ میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں ، ان میں دوافرادجھلس کرہلاک ہوئے ،جبکہ تیسرے کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں بعدازاں وہ انتقال کرگیا۔

دریں اثناء چلی کے حکام نے دارالحکومت سانتیاگومیں کرفیونافذکر دیا ،یہ بات ایک اعلیٰ سیکیورٹی اہلکارنے ایک ایسے وقت میں بتائی جب دوروزہ پرتشددمظاہروں کے بعدایمرجنسی نافذکی گئی ہے ۔ فوج کے جنرل جیوائیراٹریاگا جوسانتیاگومیں سیکیورٹی کی نگرانی کررہے ہیں ،نے بتایا کہ صورتحال اورآج پیش آنیو الے ہولناک واقعات کاجائزہ لینے کے بعدمیں نے آزادی اورنقل وحرکت معطل کرکے مکمل کرفیونافذکرنے کافیصلہ کیا۔کرفیواتوار کے روز سے نافذ ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :