ٹ*چلی ،پر تشدد مظاہرے، حکومت نے میٹرو کے کرائے میں اضافہ معطل کر دیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

G سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) چلی کے صدر سیباستیان پانیئیرا نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ سب وے یا زیر زمین ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صدر کی جانب سے دارالحکومت سینٹیاگو میں پیر چودہ اکتوبر سے جاری پرتشدد مظاہروں کی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ حکام کے مطابق سینٹیاگو کی ایک سپر مارکیٹ کو نذر ایتش کرنے کے تازہ واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اب تک کی جھڑپوں میں ایک سو چھپن پولیس اہلکار اور گیارہ شہری زخمی ہو چکے ہیں جبکہ تین سو سے زائد افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں آ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :