ق* برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی میں تاخیرکسی کے بھی مفادمیں نہیں ،فرانس

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

g پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) برطانوی اراکین پارلیمان کانئے بریگزٹ معاہدے پرفیصلہ مؤخرنے کے بعدفرانس نے گزشتہ روزکہاکہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی میں تاخیرکسی کے بھی مفادمیں نہیں ہے ۔ معاہدے پربات چیت کی جاچکی ہے ،اب یہ برطانوی پارلیمان پرمنحصرہے کہ اسے تسلیم کرتاہے یامستردکرتاہے ،یہ بات فرانسیسی صدارتی دفترنے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

ووٹنگ کے بعدصدرایمینوئیل میکرون نے وزیراعظم بورس جونسن سے فون پرگفتگوکی ،یہ بات فرانسیسی صدارتی دفترنے بتائی ہے ۔برطانیہ پارلیمان میں ایک ترمیم کے حق میں 306 کے مقابلے میں322ووٹ ڈالے جس میں جانسن سے مؤثرطورپرمطالبہ کیاگیاہے کہ وہ 31اکتوبرکوبغیرمعاہدے &کے علیحدگی سے بچنے کیلئے بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کریں ۔میکرون نے جمعرات کوکہاتھاکہ جب جانسن اوریورپی یونین کے درمیان برسلزمیں معاہدہ ہوگیاتووہ ’’بالکل مطمئن ‘‘تھے کہ اسے برطانوی اراکین پارلیمان سے منظوری مل جائے گی۔