~ برازیل، رہائشی عمارت منہدم ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) شمال مشرقی برازیل میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہونے کے بعدہلاکتوں کی تعدادگزشتہ روز9ہوگئی ،یہ بات ایک اہلکارنے بتائی ،جب لاپتہ آخری شخص کی لاش ملبے سے مل گئی ۔

(جاری ہے)

ریاست کائرہ کے شہرفورٹالیزاکے وسطی علاقے میں منگل کوایک سات منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے بعدسات افرادکوملبے سے زندہ نکالاگیاہے ۔اہلکارابھی تک اس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کررہے ہیں یہ بات کائرہ کے پبلک سیکیورٹی محکمے کی خاتون ترجمان نے اے ایف پی کوبتائی،جنہوںنے تصدیق کی کہ نوافرادہلاک ہوئے ہیں ۔یہ عمارت غیرقانونی طورپرتعمیرکی گئی تھی ،یہ رپورٹ خبررساں ادارے جی ون نیوسائیڈنے اس ہفتے کے اوائل میں شہری کونسل کے حوالے سے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :