|اسلام آباد، انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے جعلی کاغذات پر2مسافر گرفتار

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے جعلی کاغذات پر2مسافر گرفتار کر لیے گئے ہیں، ایف آئی آر نے کاغذات بنانے سے لیکر ویزہ حصول تک تحقیقات شروع کر دی گئیں،تفصیلات کے مطابق ملزمان حمزہ علی اور سید شہباز علی نے جعلی کاغذات بنواکر فرانس کا ویزہ لگوایا اور گزشتہ روز پرواز نمبر711کے ذریعہ اڑان بھرنی تھی تاہم امیگریشن کلئیرنس پر ملزمان کا فراڈ پگڑا گیا، پاسپورٹ پر جعلی سٹیمپ لگی تھیں جس کا ای بی ایم ایس سسٹم میں ، اندراج بھی نہیں تھا، ایف آئی اے نے فوری طور پر ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے یہ جعلی کاغذات چنیوٹ سے بنوائے تھے جس پر ایف آئی اے نے مافیا کی گرفتاری کیلئے جامع پلان ترتیب دیدیا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :