Live Updates

چرچ کی مسماری، پاکستان ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی وزیراعظم اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

ٌاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان ڈویلپمنٹ فائونڈیشن (غیر سرکاری تنظیم )کے تحت قائم شدہ چرچ کو چند ناپسندیدہ عناصر کی جانب سے حملہ کرکے مسمار کرنے پر ادارے نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کردی۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پاک ڈویلپمنٹ فائونڈیشن جو وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ ادارہ ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہا ہے ، اس ادارے نے سال 2005ء میں ہالینڈ کی معاونت سے موضع موہریاں میں 12کنال زمین خرید کرفلاحی مرکز سمیت ایک چرچ تعمیر کیا گیا اور اس عرصے سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں چند مسلح افراد نے ملحقہ اسراء یونیورسٹی کی کرین استعمال کرکے دیوار توڑ کرچرچ کو مسمار کیا گیا ہے ، جس میں مسیحیوںکا مقدس نشان صلیب کو گراد یا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ڈی ایف ندیم مسیح گل نے حکام بالا سے اپیل کی ہے مذکورہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے چرچ کی زمین کو واگزار کروایا جائے او ر ہمیں عبادت کرنے کا حق دیا جائے ۔

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی راہنماء بشارت کھوکھر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی مسیحی برادری نے حکام بالا ء سے اپیل کی ہے کہ مسیحیوں کو برابرکا شہری تصورکیا جائے او رآئین پاکستان کے تحت حقو ق دیے جائیں ، انہوںنے کہا کہ اگر انتظامیہ مذکورہ چرچ کو زمین کو واگزار نہ کرواسکی تو پوری مسیحی برادری احتجاج کرنے پر مجبورہوگی۔بشارت کھوکھر نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ مسیحیوں کو اس ملک میں اپنی عبادات کرنے کیلئے آزادی دی جائے اور جینے کا حق دیا جائے ۔۔۔۔۔ شمیم محمود
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات