بھارت نےمبینہ کیمپوں کےجعلی دعوؤں میں جان ڈالنے کیلئے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک فوج

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، جبکہ بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی اور6 شہری شہید ہوئے، بھارت کو اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کیلئے سفید جھنڈا لہرانا پڑا، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اکتوبر 2019 19:34

بھارت نےمبینہ کیمپوں کےجعلی دعوؤں میں جان ڈالنے کیلئے شہریوں کو نشانہ ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر2019ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے مبینہ کیمپوں کے جعلی دعوؤں میں جان ڈالنے کیلئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی اور6 شہری شہید ہوئے جبکہ فوج کے دو جوان اور6 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلا اشتعال فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ بھارتی فوج کو اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کیلئے امن کا سفید جھنڈا لہرانا پڑا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت مبینہ کیمپوں کے جعلی دعوؤں میں جان ڈالنے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے بھارت و پاکستان اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آ کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے اراکین، عالمی و ملکی میڈیا ازاد کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لے سکتا ہے۔ واضح رہے بھارتی افواج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ کے تبادلے میں میں پاک فوج کا ایک سپاہی اور چھ شہری شہید اور پاک فوج کے دو جوان اور چھ شہری زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی مارے گئے ،کئی زخمی اور دو بھارتی بنکرز تباہ ہوگئے جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو طلب کر کے ایل او سی کی خلاف ورزی اور شہادتوں کے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، شہادت ہے مطلوب و مقصود ہے مومن ،نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی۔

اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی افواج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوڑا، شاہکوٹ اور نوشیری میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی ، بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی لانس نائیک زاہد اور پانچ شہری شہید ، پاک فوج کے دوجوان اور تین شہری زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے موثر جواب سے دو بھارتی بنکرز تباہ ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت مبینہ کیمپوں کے جعلی دعوؤں میں جان ڈالنے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی بلا اشتعال کارروائی کے باعث زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ بھرپور جواب ملے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کرے گی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اپنے ہلاک اورزخمی فوجیوں کواٹھانے کی کوششیں کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔