حضرو ، 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مثالی احتجاج و ریلی نکالی جائیگی

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:05

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر کے نہتے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے بھرپور ریلی سمیت کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اس کے بعد آزادی مارچ میں بھی تحصیل حضرو میں سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکن مل کر باہمی اتفاق و اتحاد سے اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کریں گے اس بات کا اعلان جے یو آئی تحصیل حضرو کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جے یو آئی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ تحصیل حضرو کے قائدین صوبائی اسمبلی کے ممبر جہانگیر خانزادہ کے پرسنل سیکرٹری ملک انصار ، ملک جمیل ،سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر شیخ آفتاب احمد کے قریبی عزیز طلال بٹ ،سٹی صدر مسلم لیگ حاجی احسان خان ،پیپلز پارٹی حضرو کے صدر ساجد محمود ،جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا بلال بادشاہ ،ڈپٹی سیکرٹری قاسم خان وردگ ، تحصیل حضرو کے امیر مولانا محمد نعیم قاسمی سمیت جے یو آئی کے دیگر تحصیل اور ضلعی قائدین سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے راہنمائوں نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزادی مارچ میں شرکت کرنے والی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ تحصیل حضرو کے عوام ،علماء ، تاجر اور زندگی کے طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد 27 اکتوبر کو کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف بھرپور یوم سیاہ مناتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کریں گے اور موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیش جماعتوں کے قائدین کے شانہ بشانہ علاقہ چھچھ سے تمام جماعتوں کے ورکر مل کر 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے آزادی مارچ میں بھرپور طور پر شرکت کر کے ثابت کر دیں گے ملک بھر کی طرح چھچھ کے عوام بھی موجودہ حکومت کی طرف سے مہنگائی ،بے روز گاری سمیت دیگر ملکی مسائل میں حکومتی ناکامی کے پیش نظر موجودہ حکومت کے خلاف میدان عمل میں نکل کر از سر نو انتخاب کے مطالبہ پر متفق ہیںاور حضرو چھچھ کے عوام کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ حقیقی معنوں میں عوام کے مینڈیٹ سے منتخب حکومت کو ملک کی باگ ڈور دی جائے ۔