ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں سے نکالے گئے جلوس کا دورہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) : ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کا چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میںامام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں سے نکالے گئے جلوس کا دورہ کیا، سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی ریونیو چودھری محمد ارشد بھڈر، اے ڈی سی جنرل رفیق احسن، اے سی نعیم بشیر، سی او ایم ایس فیصل شہزاد، ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد، سی ڈی او وقار چودھری ، سیکرٹری انجمن اثناء عشریہ ظفر عباس اورحافظ اصغر علی چیمہ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے جلوس کے منتظمین سے انتظامات بارے استفسار کیا جس پر منتظمین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینا ن اور تشکر کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے پولیس، میونسپل کارپوریشن، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی جانب سے بہترین انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میںچہلم کے تمام جلوسوں میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کی نگرانی حکومت کے اعلیٰ افسران کررہے ہیں۔

ڈی پی او نے آر پی او بتایا کہ جلوس کے روٹ اور شہر کے اہم چوکوں اور چوراہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے سرویلنس کی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بحال رکھنے کیلئے متبادل ٹریفک مینجمنٹ پلان تشکیل دیا گیا اور شہریوں کی رہنمائی کیلئے ٹریفک پولیس خصوصی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :