Live Updates

مائی کراچی مہم کے نام پر کروڑوں کا صفایاکردیا گیا،وزیر اعلی کے لیے 5 سے 6 امیدوار بیٹھے ہیں سب مراد علی شاہ کی گرفتاری کا انتظار کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:35

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیر اعلی سندھ نے مائی کراچی مہم کے نام پر کروڑوں کا صفایاکردیا وزیر اعلی کے لیے 5 سے 6 امیدوار بیٹھے ہیں سب مراد علی شاہ کی گرفتاری کا انتظار کررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز پارٹی رہنماعامر پٹھان کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ ان کا مارچ کس کی آزادی کے لیے ہے مولانا کے حلوے اور ڈیزل کا انتظام سندھ حکومت کررہی ہے ۔مولانا 10 سال تک کشمیر کے نام پر روٹیاں توڑتے رہے،عمران خان عالم اسلام کے لیڈر بن کر ابھرے ہیں اورراشد محمود سومرو ہمارے بھائی ہیں مگر بچوں کو استعمال برداشت نہیں کیا جائیگا مولانا کا مارچ ناکام ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ میں ظلم کا بدلہ عوام نے لے لیاکتے کے کاٹنے، ایڈز متاثرین اور ان سے تنگ لوگوں نے بدلہ لیاپی پی کا سندھ سے صفایا ہوگیا ہے۔عذرا پیچوہو کے حلقے میں ایک مالی ویکسینیٹر کا کام کررہا تھا۔ایس ایس پی عمرکوٹ اپنا قبلہ درست کرے ایس ایس پی قبضہ خوروں کی سرپرستی کررہا ہے۔ تحریک انصاف اور غوثیہ جماعت کے لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بدمعاشی کرنا بند کریں یہ ایس ایس پی بھی وہاں جائے گا جہاں سب جارہے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات