پولیو پروگرام میں تاریخی نااہلیوں اور 62کیسزکی تحقیقات کروائی جائیں،سائر ہ افضل تارڑ

فوکل پرسن پولیو کے استعفی سے کام نہیں چلے گا، حکمرانوں کو مجرمانہ غفلت ، نااہلی اورعوام دشمنی کا حساب دینا ہوگا،سابق وفاقی وزیر صحت

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) سابق وفاقی وزیر صحت اور مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پولیو پروگرام میں تاریخی نااہلیوں اور 62کیسزکی تحقیقات کروائی جائیں ۔فوکل پرسن پولیو کے استعفی سے کام نہیں چلے گا۔ حکمرانوں کو مجرمانہ غفلت ، نااہلی اورعوام دشمنی کا حساب دینا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ظالم حکمران عوام سے دوائی، مفت علاج کی سہولیات چھین چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اب کم سن بچے حکومتی نالائقی کی بھینٹ چڑہ رہے ہیں۔حافظ آباد کے ہسپتال میں کم سن بچوں کی آکسیجن کی عدم فراہمی پرہلاکت کی ذمہ دارموجودہ نالائق اور نااہل حکومت ہے جس پر وزیر اعلی عثمان بزدار اور وزیر صحت پنجاب فوری استعفی دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے ہزاروں مریض اوراموات حکومت کی نالائقی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے۔ صحت کے شعبہ کے ساتھ بھی بی۔آر۔ٹی پشاور والا سلوک کیا گیا ہے۔ہسپتالوں کی نجکاری سے غریبوں کو علاج سے محرم کرنے کی سازش کی جارہی ہے