چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کارائے ونڈ کا دورہ ، تبلیغی اکابرین کیساتھ خصوصی ملاقاتیں کیں

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خاں نے رائے ونڈ کا دورہ کیا ،تبلیغی مرکز میں تبلیغی اکابرین کیساتھ خصوصی ملاقاتیں کیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خاں نے تبلیغی مرکز آمد سے قبل سماجی شخصیت میاں حسیب امجد کے گھر گئے تبلیغی مرکز قیام کے دوران نماز ظہر ادا کی بعدازاںمرکز قبرستان گئے جہاں امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اس دوران تبلیغی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔