\ڈسٹرکٹ بار قصور کے الیکشن 2019_20کی تیاریاں شروع

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

لله*قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار قصور کے الیکشن 2019_20کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور قصور بار میں اپنے اپنے گروپوں کی تشکیل کا مرحلہ جاری ہے گزشتہ روز بار کے آڈیٹوریم میں ہونے والے اتفاق گروپ آف لائرز کے بلائے جانے والے اجلاس میں پورے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے اجلاس میں سیاسی رہنماؤں میمبران بار رکن پنجاب اسمبلی ن?ملک محمد احمد خان ملک احمد سعید خان سابق ایم این اے رہنما پیپلزپارٹی چودھری منظور احمد کے علاوہ بار کے سینئر گروپ لیڈران میاں جمشید حسین کھوکھر سردار محمد عاشق ڈوگر راجہ محمد یونس کیانی لالہ عبدالمجید ایڈوکیٹ چوہدری محمد اسحاق ایڈوکیٹ ملک ریاض احمد خان امان اللہ انصاری ایڈووکیٹ احسان اللہ بھٹی جاوید قصوری ایڈوکیٹ اوربار کے 17 سے زائد نوجوان گروپس کی ایک بھاری اکثریت نے شرکت کی پرہجوم ہونے والے اجلاس میں صدر کے لیے مرزا نسیم الحسن ایڈوکیٹ نائب صدر تسنیم کوثر ایڈووکیٹ جنرل سیکٹری مقصود ریاض جوائنٹ سیکرٹری ملک نوید کھوکھر سیکریٹری فنانس مہر محمد لطیف اور ایڈیٹر محمد اشرف ہانس کا اعلان کر دیا گیا اس موقع پر وکلا نے اپنے پینل کے امیدواروں کہ حق میں نعرہ بازی کی اور ان کے گلے میں ہار پہنائے گئے اور بعد ازاں اپنی جیت کو متوقع بنانے کے لیے پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری بھی دی