Live Updates

کراچی سے مسلم لیگ ن کا بڑا کارواں 27 اکتوبر کومسلم لیگ ہاوس کار ساز سے روانہ ہوگا، 31اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، شاہ محمد شاہ

د*خالی ہاتھ نہیں آئیں گے بلکہ اس سیلیکٹڈ حکومت کا استعفیٰ لیکر آئیں گے، ہمیں امن سے احتجاج کرنے دیا جائے،عمران خان کو ہم پر فائر کھولنا ہے مارنا ہے مار دے پیچھے نہیں ہٹیں گے،صدر مسلم لیگ ( ن ) سندھ

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

ٍکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہاہے کہ کراچی سے مسلم لیگ ن کا بڑا کارواں 27 اکتوبر کومسلم لیگ ہاوس کار ساز سے روانہ ہوگا۔ 31اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور خالی ہاتھ نہیں آئیں گے بلکہ اس سیلیکٹڈ حکومت کا استعفیٰ لیکر آئیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں امن سے احتجاج کرنے دیا جائے۔

عمران خان کو ہم پر فائر کھولنا ہے مارنا ہے مار دے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 22کروڑ عوام ہماری ایمپائر ہے ہم کسی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ جمہوری قوتیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مسلم لیگ ہاو ٴس کارساز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ن لیگ کے رہنما اسد عثمانی، طارق چوہدری، امان اللہ، خواجہ سلمان، خرم بھٹی، نثار شاہ، راجہ انصاری،شہباز شیخ اور خالد شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاہ محمد شاہ نے کہاکہ آج شہدائے کربلا کا چالیسواں ہے اور غم حسین کو تا قیامت تک بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔ نواسہ حسین نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ قربانی دی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیںکیوں روکا جارہاہے۔کوئی جواب نہیںہے۔: پاکستان کو72 برسوں سے انہی حالات کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان میں27 اکتوبر مارشل لائ کا دن ہے۔ ایوب خان نے پہلی بار مارشل لائ لگا تھا۔

انہوں نے کہاکہ جو تین بار وزیراعظم رہا اسے نیب نے جیل سے گرفتار کیا۔ مولانا فضل الرحمن اکیلے نہیں ہیں۔ ان کے ساتھ جمہوری قوتیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے آزادی مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 31اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہاں پہنچ کر خالی ہاتھ نہیں آئیں گے اس سیلیکٹڈ حکومت کا استعفی لیکر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری مشاورت جاری ہے۔

سندھ کے بیٹے کو کرکٹ سے ہٹایا گیا۔اسٹیٹ بینک بھی لیکرجارہے ہیں پتہ نہیں سندھ کے ساتھ کیا کیا ہونے جارہا ہے۔ شاہ محمد شاہ نے کہاکہ کراچی سے مسلم لیگ ن کا بڑا کارواں 27 اکتوبر کی صبح نو بجے مسلم لیگ ہاوس میں جمع ہوگا۔ہم حیدرآباد ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد جام سے تمام ونگ کو لیکر جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ عمر کوٹ تھر پار کر والے مٹیاری سے جوائن کریں گے۔

راستے میں ساتھی ملتے جائیں گے اور ہم مختلف جگہ پر خطاب کرتے ہوئے سکھر پہنچے گے۔ کارکن ہمارے ساتھ ہیں ہم سڑک سے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہوٹلوں میں رہنے نہیں جارہے، آزادی مارچ میں شرکت کے لئے جارہے ہیں۔ شاہ محمد شاہ نے کہاکہ تمام جماعتیں ملکر فورس بن کر اسلام آباد روانہ ہونگے۔سندھ کا بارڈر کراس کرتے ہی پنجاب کی پارٹی ہمارا استقبال کرے گی۔

ہمارے ساتھ پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے ہمارا پیغام نہیں دکھایا جاتاتھا۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو صاحب نے پیپلز گارڈ بنائے تھے۔ ہر پولیٹیکل پارٹی کا دستہ ہوتا ہے۔ مولانا کو کہنا کہ انکے پاس ڈنڈا بردار ہیں غلط ہے۔ ہمیں روکا گیا ہم مزاحمت نہیں کرینگے بس ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں امن سے احتجاج کرنے دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ہم پر فائر کھولنا ہے مارنا ہے مار دے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 22کروڑ عوام ہماری ایمپائر ہے ہم کسی سے نہیں ڈرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات