ا*حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،سردار امجد

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی اورآٹا ڈیلرسردار امجد نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے خاص کر آٹے کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اب تک150روپے سے زائد اضافہ ہوچکا ہے جبکہ 3700روپے میں ملنے والی آٹے کی بوری کی قیمت بھی 1000روپے سے زائد اضافہ ہوچکا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ آٹا ڈیلرز اور فلور ملزمالکان کیساتھ ملکر آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل ترتیب دے ،آٹاڈیلرزاورچھوٹے پرچون فروشوں پر سختی کرنے کاکوئی فائدہ نہیں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں آٹاڈیلرزکے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں باقاعدہ قیمتوں کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس تھا مگر اب صورتحال یہ ہے کہ ایک ہی مارکیٹ میں ایک شے کی مختلف قیمتیں ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پیچھے ملز سے قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کیا جارہا ہے ایسے میں ڈیلرزاورپرچون فروش قیمتوں میں یکسانیت کیسے رکھ سکتے ہیں ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ آٹا جو کہ ایک بنیادی ضرورت ہے اس کے بغیر کسی کابھی گزارہ ممکن نہیں اس حوالے سے فوری لائحہ عمل بناکر قیمتوں کو کنٹرول اورکم کرئے۔

متعلقہ عنوان :