ؔسابق ایم این اے ملک ابرار کو مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کا صدربننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،نصراللہ ملک

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

) راولپنڈی(آن لائن)مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدرنصراللہ ملک نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے ملک ابرار کو مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کا صدربننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ان کو انکی قربانیوں ،پارٹی سے وفاداری کاصلہ مل گیا پہلے بھی انہوں نے پارٹی قیادت میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے راولپنڈی میں ریکارڈترقیاتی کام کرائے اب انہیں ڈویژن کا صدر بنایا گیا ہے ہمیں پوری امید ہے کہ وہ راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور ہمارے ذمہ وہ جو بھی ذمہ داری لگائیں گے انہیں پورا کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک ابرار کی قیادت میں راولپنڈی کینٹ کے علاقے مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکے ہیں کینٹ بورڈ کے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے چکلالہ و راولپنڈی کینٹ کے علاقوں سے کلین سوئیپ کیا تھا کینٹ کے حلقے میں انہوں نے جتنے ترقیاتی کام کرائے آج تک کوئی نہیں کراسکا عوام اب بھی اس حلقے سے ملک ابرارکوہی ایم این اے سمجھتے ہیں اورمسائل کے حل کیلئے انہی کے پاس جاتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کاایم این اے تو کسی کو ملتا ہی نہیں اگرمل جائے تو کوئی کام نہیں ہوتا ۔