Live Updates

()() تفصیلی خبر )()()(

بابا گورونانک کے جنم دن کو شایان شان طریقے سے منائیں گے، دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا سمیت ہر قسم کی سہولت دیں گے، سابقہ ادوار میں مسئلہ کشمیر کوبھرپور طریقے سے اجاگر نہیںکیا گیا،جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، سیاسی درجہ حرارت گرم نہیں، ماحول نارمل ہے ، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بابا گرونانک کی 550ویں جنم دن کی مناسبت سے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں،بابا گورونانک کے جنم دن کو شایان شان طریقے سے منائیں گے اس حوالے سے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا سمیت ہر قسم کی سہولت دیں گے، سابقہ ادوار حکومتوں میں مسئلہ کشمیر کوبھرپور طریقے سے اجاگرنہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، سیاسی درجہ حرارت کوئی گرم نہیں ماحول نارمل ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جلد بابا گورونانک یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے،بابا گورونانک یونیورسٹی کے قیام سے ملک کا مثبت امیج اجاگر ہو گا، سکھ یاتریوں کے لئے نئی کشمیر روڈ جلد مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر مضبوط موقف لیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات