کانگریس رہنما اکھلیش سنگھ نے سرحد پار کارروائی کے دعوے کو مودی کی سیاست قرار دیدیا

ملک میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں، سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے، گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:20

کانگریس رہنما اکھلیش سنگھ نے سرحد پار کارروائی کے دعوے کو مودی کی سیاست ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) کانگریس رہنما اکھلیش سنگھ نے ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابات کے موقع پر سرحد پار کارروائی کے دعوے کو مودی کی سیاست قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اکھلیش پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ ملک میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں، سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے۔اکھلیش سنگھ نے بھارتی فوج کے دعوے کو بھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کا حربہ قرار دے دیا۔کانگریس رہنما نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی کا علم نہیں، ہاں اتنا معلوم ہے کہ ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابات ہورہے ہیں اور ہر بار انتخابات سے پہلے بی جے پی فائدہ پہنچانے کے لیے اس طرح کے دعوے ہوتے رہتے ہیں۔