ایک سال سے صوبے میں ضلعی تحصیل اور مقامی زکواة کمیٹیاں ختم ، نئی کمیٹیاں بنانے میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے ،مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:45

o کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میر رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان ‘ آغا عمر شاہ ‘ جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ‘ صدر تحصیل نانا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ‘ آصف ایڈووکیٹ ‘ عمر فاروق ایڈووکیٹ ‘ ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ ‘ سعداللہ ترین ‘ ضلعی صدر قلعہ عبداللہ ‘ وارث خان ‘ نثار اچکزئی ‘ لیاقت راجپوت ‘ ذاکر بنگلزئی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے صوبے کے ضلعی تحصیل اور مقامی زکواة کمیٹیاں ختم کی جاچکی ہیں اور نئے زکواة کمیٹیاں بنانے میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے جو کہ صوبے کے لاکھوں غریب یتیم بیوہ اور سفید پوش متاثرین بہت زیادہ تکلیف میں ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ بے لگام مہنگائی بے روزگاری کے عالم میں بڑی تکلیف اور کرب کی زندگی گزاررہے ہیں ہم کس معاشرہ میں زندگی گزاررہے ہیں شرم حیاء نام کا کوئی چیز ہمارے معاشرے سے نکل چکا ہے ہر اچھے کام کو کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیں اور ہر جائز کام میں ہمیں موت آتی ہے ہر آدمی غلط کام اور کرپشن زدہ کام کے انتظار میں رہتے ہیں کبھی ہم نے یہ سوچا ہے کہ ایک ضرورت مند اور غریب اور سفید پوش کی کیا مشکلات ہیں جس کو کم کی جاسکتی ہے بیان میں حکام بالا سے کہا کہ وہ اللہ کا خوف کریں اور غریب اور مفلس ‘ بیروزگار یتیم بیوہ وغیرہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور سے مقامی تحصیل اور ضلعی زکواة کمیٹیوں کو ازنوفعال کیا جائے۔