پرائیوٹ ڈاکٹرز مسیحا کی بجائے غریب عوام کی زندگی سے کھیل کھیلا جا رہا ہے،مولانا قاری مہراللہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:15

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر حضرت مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ضلعی کنوینر مولانا محمد ابراہیم معاون کنوینر حافظ خیرمحمد خیر خواہ معاون کنوینر حاجی عبد الظاہر و دیگر نے کہا کہ پرائیوٹ ڈاکٹرز مسیحا کی بجائے غریب عوام کی زندگی سے کھیل کھیلا جا رہا ہے بے تحاشہ فیس کی اضافہ اور غیر معیاری ادوایات سیغریب عوام کی خون کو چوس رہا ہیحکومتی سفاکی کا یہ عالم ہے کہ وہ عوام کوپرائیوٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کیرحم وکرم پر بییارومددگار چھوڑ دیتے ہیں اور انسانی زندگیوں سے جینے کاحق بھی چھین لیتاہے غیر معیاری ادوایات اور بے تحاشہ اضافہ پرحکومت کی خاموشی اور بے بسی کسی جرم سے کم نہیں. حکومت چیف جسٹس بلوچستان پرائیوٹ ہسپتالوں کی میں ڈاکٹروں کی ظلم اورناانصافی کی خلاف کاروائی کرے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرپشن اور سفاکیت سے پشین کی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیسالانہ بجٹ میں صحت کی شعبے کے لیے اربوں روپے مختص ہونے کی باوجود ہسپتالوں میں بنیادی ضروریات وسہولیات نہ ہونے کی برابر ہے حکومت کی بے توجہی سیپرائیوٹ ہسپتالوں پرمجبورکرنا ظلم کی انتہا ہیہسپتالوں میں ادویات اور مشینری کی فراہمی حکومت کی زمہ داری بنتی ہے اور معیاری تعلیم اور اچھی صحت کی بنیادی ضروریات کی کیے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنائے