۱بی ایس او (پجار) مستونگ زون کے زیراہتمام کل بروز منگل ویڈیو اسکینڈل کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:15

ٴْمستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) بی ایس او (پجار) مستونگ زون کے زیراہتمام کل بروز منگل بوقت 10بجے کو ویڈیو اسکنڈل اور طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی ڈگری کالج مستونگ سے نکالی جارہی ہے بی ایس او پجار مستونگ زون کے تمام عہداروں اور ممبرز کو تاکید کی جاتی ہیں کے وہ ریلی میں شرکت کرکے تعلیم دشمن پالیسوں کے خلاف ایک سیساپلا دیوار بن جائے بلوچستان کے اندر طالبات کو تعلیمی اداروں سے دور رکھنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرچکے ہیں چند مہینے پہلے بھی مستونگ کے گرلز اسکولوں میں وائرس پھیلایا گیا جس سے طالبات بری طرح سے متاثر ہوگی تھی حالیہ دنوں بلوچستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طالبات کو خفیہ کیمروں کے ذریعے بلیک میلنگ اور ہراساں کرنا بلوچستان میں رہنے والے تمام غیرت مند اقوام اور مختلف مذاہب کی لوگوں کے لئے بھی باعث تشویش ہیں واقعہ میں ملوث وائس چانسلر اور اس کے دستراستوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :