Live Updates

پی پی پی نے اپنے گیارہ سالہ دور میں پورے سندھ کا دیوالیہ کردیا، شبیر قائمخانی

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:40

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پی پی پی نے اپنے گیارہ سالہ دور میں پورے سندھ کا دیوالیہ کردیاہے حالیہ ضمنی انتخابات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سی ایم پوری مشنری اور بیورو کریسی کا استعمال کیا مگر لاڈکانہ کی عوام نے پی پی پی کے منہ کالک پوت دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین سندھ کے صدر شبیر احمد قائمی نے نوکوٹ میں تنظیمی دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

شبیراحمد قائمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی نے منہگائی کرکے متوسط طبقے کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے پی ٹی آئی حکومت نے پندرہ ماہ پیٹرول دال گھی آٹا کو مہنگا کرکے سفید پوش افراد کی زندگی اجیرن کردی ہے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کیسی بھی عہدے پر براجمان رہے جس کی طرف سابق چیف جسٹس اور امریکہ نے بھی تعریف کی انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے عہدیداران نے سندھ پنجا ب کے دورے کیا ہے اور ہرشہراور دیہاتوں میں ہمیں پزیذائی ملی ہے اب عوام سوشل میڈیا اور میڈیا کے بعد باشعور ہوچکی ہے اب ایوانوں میں کوئی چور دروزاے سے داخل نہیں ہوگا انہوں کہاکہ وفاقی صوبا ئی اور شہری حکومتوں نے کراچی کے کچرے پر سیاست کررہی ہے شبیراحمد قائمی نوکوٹ:۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومتوں نے کراچی کو سیاست کی آڑ میں تباہ کردیا ہے کراچی پورے ملک کو 70 فیصد ریونیو دیتاہے جس پر ملک ترقی کرتا ہے بعد ازاں صوبائی صدر شبیراحمدقائمی بابرچانڈیو الہ الدین خان قائم خانی ریاست قائم خانی اور عمران قائم خانی شہر کے انتقال ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات