ہمیں حکومت کو تھوڑا مزید وقت دینا چاہیے، شاہد آفریدی

ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے اورامید رکھنی چاہیے،امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ مہنگائی اوربیروزگاری کے سوال پرسابق کرکٹر شاہد آفریدی کا مشورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اکتوبر 2019 23:41

ہمیں حکومت کو تھوڑا مزید وقت دینا چاہیے، شاہد آفریدی
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر2019ء) مایہ ناز آل راؤنڈراور سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، ہمیں تھوڑا مزید صبر سے کام لینا چاہیے، امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان میں ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے،پراجیکٹ کا نام”تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام“ہے۔

بیٹیوں اور بچوں کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے،ہمارے سکولوں سے ڈیڑھ کروڑ بچہ باہر ہے۔ ہمیں ان بچوں کو سکول تک لے کرآنا ہے ،خاص طور پر بیٹیوں کو تعلیم دلانی ہے، کیونکہ معاشرہ بیٹیوں کی تعلیم سے آگے بڑھے گا۔ ہمارا اس پراجیکٹ کے حوالے سے 10روزہ سفر ہے۔ شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے اور مہنگائی کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمیں تھوڑا مزید صبر سے کام لینا چاہیے،اور ہمیں حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ فلاحی کام کے لئے پنجاب میں جہاں جہاں جاؤں تعاون کی اپیل کرتا ہوں فلاحی منصوبہ کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ہے، کوشش ہے ساری لڑکیاں سکول جائیں، کڑوروں بچے سکول سے باہر ہیں خاص طور پر بچیاں سکول نہیں جاسکتیں، معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے انہیں تعلیم دلوانی ہے، پورے پنجاب میں میرا دس دن کا سفر ہے۔ سرفراز نے اچھی کپتانی کی ٹیم کو بہتر لیکر چلا ہے یہ چیزیں عارضی ہوتی ہیں صحیح ہوجاتی ہیں۔ واضح رہے مہنگائی اور بےروزگاری سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ادویات سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ ان حالات میں وفاقی وزیر نوکریاں نہ دینے کی بجائے 400محکمے ختم کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔