وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کاایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلاجواز فائرنگ کی شدید مذمت

اتوار 20 اکتوبر 2019 23:55

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلاجواز فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھا رتی فوج کی فائرنگ سے نہتے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ و زیر اعلیٰ جام کمال خان نے اپنے ایک بیان میں بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

و زیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر اجا گر کیا ہے اور بھارت کشمیر میں اپنے جرائم اور مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایل اوسی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کر رہا تھا ہم بھارت کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کا میابی نہیں ملے گی اور اسے کشمیریوں پر ڈھا ئے گئے اپنے مظالم کا جواب دینا ہو گاوزیر اعلیٰ نے فائرنگ کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے۔