لاڑکانہ ضمنی انتخاب؛ پیپلز پارٹی کی ووٹ دوبارہ گننے کی درخواست مسترد

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا

پیر 21 اکتوبر 2019 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا جسے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 17 اکتوبر کو لاڑکانہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن پی ایس 11 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 11 کی نشست کے پولنگ اسٹیشن نمبر 1 سے 138 تک ووٹوں کی دوباری گنتی کی جائے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاڑکانہ سید ندیم حیدر نے جمیل سومرو کی درخواست مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ جمیل سومرو الیکشن ٹربیونل کو تحریری درخواست دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کے ضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار معظم خان نے پی پی کے امیدوار پر پانچ ہزار کے مارجن سے سبقت حاصل کرتے ہوئے انتخاب جیتاجس پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کیاتھا۔