مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

حکومت اپوزیشن جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے. سربراہ جمعیت علماءاسلام (ف)

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 اکتوبر 2019 12:42

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور
مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور
 حکومت اپوزیشن جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے. سربراہ جمعیت علماءاسلام (ف)
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اکتوبر ۔

(جاری ہے)

2019ء)جمعیت علماءاسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے، مولانا عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں.

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بتایا کہ حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے ہیں‘انہوں نے بتایا کہ مذاکرات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی. اس موقع پر ایمل ولی خان نے بھی مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ اے این پی اسفندیار ولی خان کے حکم کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کرے گی.

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے تھے. دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے. لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امیر بھٹی کل ایڈووکیٹ ندیم سرور کی مولانا فضل الرحمان کا مارچ روکنے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کریں گے.

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان الیکشن ہارنے کے بعدذاتی انتقام کے لیے اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں. ایڈووکیٹ ندیم سرور کا درخواست میں موقف ہے کہ حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا ہے.