Live Updates

’’آزادی مار چ ٹیکنا لو جی‘‘ کی کامیا بی کے چانس کم ہیں‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

آزاد ملک کی آزاد عوام سیا سی آزادی مارچ کا حصہ نہ بن کو ملکی آزادی کیخلاف ساز ش نا کام بنا دینگے

پیر 21 اکتوبر 2019 14:22

’’آزادی مار چ ٹیکنا لو جی‘‘ کی کامیا بی کے چانس کم ہیں‘ ڈاکٹر شاہد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ’’ آزادی مار چ ٹیکنا لو جی‘‘ کی کامیا بی کے چانس کم ہیں، آزاد ملک کی آزاد عوام سیا سی آزادی مارچ کا حصہ نہ بن کو ملکی آزادی کیخلاف ساز ش نا کام بنا دینگے ، ہندو ستان میںپاکستان کی آزادی تحریک کے مخالف آ ج اسی پاکستان میں’’ آزادی مارچ شو‘‘ کررہے ہیں ،اپوز یشن کی آزاد ی مارچ کا مقصد ’’ چور سیا سی لیڈر شپ‘‘ کو آزاد کرانا ہے۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے چکو ا ل سے آ ئے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آزادی مارچ والے حکومت اور ادارو ں کوایزی لے رہے ہیں جب حکومت نے انہیں بیزی کیا تو یہ مظلومیت کا ڈرامہ رچائیں گے ، مو لانا فضل الرحمن اپوز یشن کے آ لہ کار بنے ہو ئے ہیں آ صف زرداری اور نواز شریف ملک میں آزادی مار چ پر نو ٹ نچھاور کرکے عوام کے مو ڑ کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ مو لانا فضل الرحمن ملک میں افراتفری کا ماحو ل پیدا کر کے ملکی معیشت کو نشانہ بنا رہے ہیں ملکی معیشت کمزور کر نا کسی بھی طرح ملک اور قوم کے حق میں بہتر نہیں ہے عمران خان کی کو ششو ں سے ملکی معیشت میں بہتری آ نا شروع ہو چکی ہے ،حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی اپوز یشن کے سارے او چھے ہتھکنڈے نا کام ہو نگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات