Live Updates

تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے قوم کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا‘پرویز ملک

سیلیکٹڈ وزیراعظم چند ماہ کا مہمان ،حکومت کو آذادی مارچ کیخلاف طاقت کا استعمال مہنگا پڑیگا‘خواجہ عمران

پیر 21 اکتوبر 2019 14:22

تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے قوم کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا‘پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک پرویز و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت کو آذادی مارچ کے خلاف طاقت کا استعمال مہنگا پڑے گا، تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے قوم کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں لاچار ہے۔ اپنے دفترمیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آزادی مارچ کی کال سے حکمرانوں پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے۔

حکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کے لئے آذادی مارچ سنگ میل ثابت ہو گا۔ ناجائز حکومت کے ساتھ فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر لی ہے۔ ہمارے کارکنان پُرعزم اور یکسو ہیں۔ حکومتی دھمکیاں کارکنان کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم چند ماہ کا مہمان ہے۔

(جاری ہے)

عمران نیازی کی حکومت نے ملک کو کنگال اور قوم کو بدحال کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سونامی کا مطلب ہے تباہی جو اس وقت عوام بھگت رہے ہیں، معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور عوام پریشان ہیں، قرض لے کر خوشیاں منا رہے ہیں،گیس بجلی کے بلوں سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، لوگوں کو نوکریاں دینے کے اعلان تو کیا گیا مگر لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کی خاموشی بھی تشویشناک ہے، ان کے ٹوئٹس کافی نہیں ہیں، آج کشمیریوں میں خدشات ہیں، بین الاقوامی برادری کواس مسئلے کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کشمیریوں کاپسینہ گرے گا وہاں ہم اپنا خون بہائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات