اسلام آباد ایئر پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،

سعودی عرب جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

پیر 21 اکتوبر 2019 14:27

اسلام آباد ایئر پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی ۔ مردان سے تعلق رکھنے والے مسافر نے ہیروئن کوچائے کے پیکٹوںمیں چھپا رکھا تھا۔ مسافر کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹیکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔