فرشتہ قتل کے بعد مظاہرو ں کے دو ر ان حساس اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ،

مرکزی ملزمہ گلہ لئی اسماعیل کے اشتہار کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع

پیر 21 اکتوبر 2019 14:35

فرشتہ قتل کے بعد مظاہرو ں کے دو ر ان حساس اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلام آباد میں فرشتہ قتل کے بعد مظاہروں کے دور ان حساس اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے معاملہ پرمرکزی ملزمہ گلہ لئی اسماعیل کے اشتہار کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی گئی ۔ پیر کو استغاثہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے کی۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت مرکزی ملزمہ گلہ لئی اسماعیل کے اشتہار کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی گئی جس میں کہاگیاکہ ملزمہ کے متعلق کچہری،اسکے گھر کے باہر اور شاہراہ عام پر اشتہار آویزاں کیا گیا،قبل ازیں ملزمہ کو تین مرتبہ طلبی کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

عدالت نے تعمیلی رپورٹ جمع ہونے کے بعد سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ گلالئی اسماعیل نے فرشتہ مہمند قتل واقعے پر حساس ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :