Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ منظوری دے دی

پیر 21 اکتوبر 2019 14:35

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ منظوری دے دی ۔ پیر کو وزیراعظم کی منظوری سے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ سیف اللہ نیازی نے کہاکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریجن کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کا اعلان کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سندھ میں ریجنز کی تشکیل کیلئے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،آزادکشمیر میں تمام ڈویڑنز پر مشتمل ایک ریجن قائم کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے ریجن میں گلگت بلتستان کی تمام ڈویڑنز شامل ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے بھی ریجنل ڈھانچے کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ریجن قومی اسمبلی کے حلقوں کے مطابق 3 اضلاع پر مشتمل ہوگا، صوبہ پنجاب کو شمالی، مرکزی اور جنوبی پنجاب نامی 3 ریجنز میں تقسیم کیا ہے۔

سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی پختونخوا نامی 4 ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کیلئے شمال مشرقی، جنوب مشرقی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ریجنز کی تشکیل کی منظوری دی ہے۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزادجموں و کشمیر کی علاقائی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے، ان علاقوں میں موجودہ تنظیمی ڈھانچہ بدستور فرائض سرانجام دے گا مگر صوبے کی بجائے "ریجن" کا نام اور افعال استعمال کرے گا۔

انہوںنے کہاکہ ان چاروں علاقوں کی تنطیمیں آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق ضلعی گورننگ باڈیز کی تقرریاں عمل میں لائیں۔انہوںنے کہاکہ سیکرٹری او آئی سی مرکزی مجلس عاملہ سے منظوری شدہ او آئی سی بائی لاز کی روشنی میں تنظیمی سرگرمیاں آگے بڑھائیں، سیکرٹری اوآئی سی تمام ریجنز کیلئے ڈپٹی سیکرٹریز کی تقرریوں کا عمل مکمل کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات