حکومت کے زیر ہسپتال کے سروس اسٹریکچر کیس ،

سپریم کورٹ کا سیکرٹری صحت،اٹارنی جنرل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو نوٹس جاری

پیر 21 اکتوبر 2019 14:35

حکومت کے زیر ہسپتال کے سروس اسٹریکچر کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں کے سروس اسٹریکچر سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت،اٹارنی جنرل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو نوٹس جاری کر دیا۔ پیر کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت افتخار گیلانی وکیل ڈاکٹر شمائلہ نے کہاکہ 13 فروری 2019 کو عدالت نے سروس اسٹریکچر بنانے کیلئے وزارت صحت کو تین ماہ کی مہلت دی تھی۔

انہوںنے کہاکہ 13 گولڈ میڈلز لینے والی ڈاکٹر شمائلہ کو تاحال گریڈ 17 میں ہی رکھا ہوا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ خیبرپختوخواہ اور پنجاب کے ہسپتالوں کا برا حال ہے،کے پی اور پنجاب میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چل رہی ہے،ہم ہسپتالوں کے معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرنا چاہتے،پی ایم ڈی سی کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے،نیا کمیشن بن چکا ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔