انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ 26 اکتوبر سے 17 نومبر تک برازیل میں کھیلا جائیگا

24 ٹیموں کو چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،دو ٹاپ ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی

پیر 21 اکتوبر 2019 13:50

برازیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) فیفا کے زیراہتمام انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ 26 اکتوبر سے 17 نومبر تک برازیل میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور انگولا ،گروپ بی میں نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور اور آسٹریلیا، گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہیٹی، فرانس اور چلی ،گروپ ڈی میں امریکہ ، سینیگال، جاپان اور ہالینڈ، گروپ ای میں سپین، ارجنٹائن، تاجکستان اور کیمرون جبکہ گروپ ایف میں میکسیکو، اٹلی، پیراگوائے اور سولومن جزائر شامل ہے۔

ہر ٹیم تین ،تین گروپ میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔