چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات‘

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

پیر 21 اکتوبر 2019 14:40

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاو(Dr. Geoffrey Shaw) نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چئیرمین نیب نے نیب اسلام آباد میں قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک سائنس لیبارٹری کیلئے آسٹریلین نیشنل پولیس کی طرف سے جدید آلات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاو(Dr. Geoffrey Shaw) نے قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :