سرگودھا میں تھانہ صدر پولیس نے ڈبل ڈور ڈالہ سے 342کلو گرام چرس برآمد کر لی

پیر 21 اکتوبر 2019 14:48

سرگودھا میں تھانہ صدر پولیس نے ڈبل ڈور ڈالہ سے 342کلو گرام چرس برآمد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) سرگودھا میں تھانہ صدر پولیس نے ڈبل ڈور ڈالہ سے 342کلو گرام چرس برآمد کر لی جو سرگودھا شہر کے منشیات فروش کو سپلائی ہو رہی تھی۔پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر کے منشیات فروش اور فرار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے تھانہ صدر پولیس ٹیم نے چک نمبر 30شمالی موڑ پر ناکہ بندی کرکے سنیپ چیکنگ کے دوران بھلوال سے آنے والے ڈبل ڈور ڈالہ نمبریKP/4980 برنگ سلور کو روکا تو اس میں سوار دونوں افراد پولیس کو جل دیکر گاڑی کوچک نمبر29شمالی موڑ کی طرف فرار ہو گیاور پولیس کے تعاقب پر گاڑی سڑک پر چھوڑ کر ملحقہ فصل بانس میں روپوش ہو گے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

پولیس نے گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئیخفیہ خانوں میں سے 342کلو گرام چرس برآمد کر لی۔اس آپریشن پر تھانہ صدر پولیس نے بتایا کہ مخبری تھی کہ گاڑی سوار دونوں ملزمان نے یہ منشیات ہاتھی چوک کے منشیات فروش راشد اقبال عرف لوٹا کو سپلائی کرنا تھی۔ پولیس نے ملزم راشد اقبال اور دو کس نامعلوم گاڑی سے فرار ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔اور جائے وقوعہ پر علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔