ایل ڈی اے سٹی سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں چار نومبر تک توسیع

پیر 21 اکتوبر 2019 14:48

ایل ڈی اے سٹی سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں چار نومبر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں چار نومبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو ملزم کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی۔ملزم احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم احد چیمہ نے ندیم ضیا اور دیگر کی ملی بھگت سے اربوں روپے کا فراڈ کیا۔ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :