7500 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہوگی

پیر 21 اکتوبر 2019 14:57

7500 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیر اہتمام7500 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر؁ء بروز جمعة المبارک لاہور اور ملتان میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی مجموعی طور پر یہ 80 ویں جبکہ 25 ہزار والے قومی انعامی بانڈز کی 31 ویں قرعہ اندازی ہے 7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ‘ دوسرا انعام 50 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 93000 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

25 ہزار والے بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ‘ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔