آئی جی سندھ کے واضح احکامات پر سندھ پولیس جرائم کیخلاف انتہائی مستعدی سے سرگرم عمل

ایک سال کے دوران سندھ بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے نتیجے میں اسلحہ برامدگی میں تین فیصد اضافہ

پیر 21 اکتوبر 2019 14:57

آئی جی سندھ کے واضح احکامات پر سندھ پولیس جرائم کیخلاف انتہائی مستعدی ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کے واضح احکامات پر سندھ پولیس جرائم کیخلاف انتہائی مستعدی سے سرگرم عمل ہے ۔ستمبر2018تاستمبر 2019 سندھ بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے نتیجے میں اسلحہ برامدگی میں تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق زیرتبصرہ مدت میں1اینٹی ایئرکرافٹ گن ،6جی تھری رائفلیں،205ایس ایم جیز/کلاشنکوف ،1028شاٹ گنز/رائفل/ ریپیٹرز،2خودکش جیکٹس، 4میزائل/راکٹس،293گرنیڈز/بم ،36.5کلوگرام دھماکہ خیزمواد،9804پستول/ریوالورز،37982ایمیونیشن/کارٹریجزبرآمد ہوئے۔

اعلامیئے میں بتایا گیاہے کہ متعلقہ عدالتوں سے اشتہاری اورمفرور قرار دیئے جانیوالے ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گرفتاریوں کے شرح تناسب میں باالترتیب54اور41 فیصداضافہ ہوا۔اعلامیئے کے مطابق صوبے بھرسے مجموعی طورپرمذکورہ دورانیئے میں40388مفرور/اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔مذکورہ گرفتاریوں میں اشتہاری ملزمان کی تعداد16708رہی۔

متعلقہ عنوان :