Live Updates

مالی بحران کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے‘رابعہ فاروقی

یوٹیلیٹی سٹورز سے غریب سستی اشیا خرید تے رہے ہیں لیکن اب ان سے یہ سہولت بھی چھینی جارہی ہے

پیر 21 اکتوبر 2019 14:59

مالی بحران کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے‘رابعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ پہلے یوٹیلیٹی سٹورز کی اشیا غیر معمولی طو رپر مہنگی کی گئیں اور اب مالی بحران کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، یوٹیلیٹی سٹورز سے غریب سستی اشیا خرید تے رہے ہیں لیکن اب ان سے یہ سہولت بھی چھینی جارہی ہے ، یوٹیلیٹی سٹورز کو بہتر بنانے اور یہاں دستیاب اشیا کی تعداد میں اضافہ کرنے کے بجائے انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تبدیلی سرکار نے ہر ادارہ تباہ کردیا ہے اور ہر شعبہ بدحالی کا شکار ہے ، عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے، عوام سے بنیادی سہولتیں چھینی جارہی ہیں، عوام کے لئے مزید وسائل فراہم کرنے کے بجائے ان کے لئے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں،عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا ، عمران نیازی ہر شعبہ میں ناکام ہوگئے ہیں،وہ منافع بخش اداروں کی نج کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے ،نج کاری پالیسی کی پورے ملک میں مذمت کی جارہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات