تھانہ سمبڑیال کی حدود میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکار

فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 21 اکتوبر 2019 14:40

تھانہ سمبڑیال کی حدود میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح علاقہ مکین عدم تحفظ ..
سیالکوٹ(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، رحمان یوسف) تھانہ سمبڑیال کی حدود میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح کے باعث علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکارہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کی حدود بدمعاشوں اور لٹیروں کی آماجگاہ بن گئی ہے۔ اس تھانہ کی حدود میں گزشتہ ایک ہی روز میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے دو واقعات رونما ہوئے جس سے دو نوجوان شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پہلا واقعہ موضع بھوپال والہ میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ کی زد میں آکر علی چیمہ نامی شخص شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ دوسرا واقعہ لاری اڈہ سمبڑیال میں پیش آیا جہاں فائرنگ کی زد میں آکر فہد بٹ ولد محمد رشید نامی لڑکا زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے باآسانی فرار بھی ہوگئے۔فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور علاقہ مکین پولیس کی مسلسل چشم پوشی پر عدم تحفظ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :