ایم ٹی آئی آرڈینس کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آﺅٹ ڈور سروسزبھی بند

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 اکتوبر 2019 14:53

ایم ٹی آئی آرڈینس کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اکتوبر ۔2019ء) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی آرڈینس کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے جب کہ مختلف شہروں کی بڑی شاہراہوں کو بلاک کر دیا گیا ہے. راولپنڈی، لاہور، ملتان اور فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آﺅٹ ڈور سروسز 12 ویں روز بھی معطل ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے تمام بڑی شاہراہوں پر دھرنے جاری ہیں.

لاہور میں کینال روڈ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ اور کوئین روڈ ڈاکٹرز نے بلاک کر دی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے‘مظاہرین کا کہنا ایم ٹی آئی ایکٹ کو کسی صورت نافذ نہیں ہونے دیں گے لہٰذا حکومت اپنا فیصلہ واپس لے راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے او پی ڈی کی بندش کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے.

فیصل آباد میں ڈاکٹرز نے جیل روڈ، اسٹیشن چاوک اور مال روڈ پر دھرنا دے دیا جس کی وجہ سے سول ہسپتال جانے والا راستہ بند ہوگیا اور ایمبولینسز پھنس گئیں‘ملتان میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے نشتر روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ڈاکٹروں کے دھرنے کے باعث روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی. مذکورہ ایکٹ کے تحت ٹیچنگ اسپتالوں کے معاملات چلانے کےلیے پرائیویٹ لوگوں پر مشتمل بورڈ آف گورنرز کے نام پر انتظامی بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے‘ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرنسپل اور ایم ایس کے عہدے تحلیل کر دیے جاتے ہیں اور بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ڈین، ہسپتال ڈائریکٹرز، میڈیکل ڈائریکٹرز، نرسنگ ڈائریکٹرز منتخب کیے جاتے ہیں.

ایم ٹی آئی آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز میں بھی نجی شبعوں سے منسلک ماہرین ہوتے ہیں.