Live Updates

تحریک انصاف اسلام آباد کو ریجن بنانے کے فیصلے پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فرید رحمان

پیر 21 اکتوبر 2019 15:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر فرید رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کو ریجن بنانے کے فیصلے پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس فیصلے سے اسلام آباد کو قومی سطح کی فیصلہ سازی میں کردار ادا کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

پیرکو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کی حیثیت سے اسلام آباد کو پوری دنیا میں خاص اہمیت حاصل ہے۔اسلام آباد ریجن تین حصوں این اے 52، این اے 53 اور این اے 54 پر مشتمل ہو گا۔ ان تینوں حلقوں کی تنظیم سازی میں مشاورت سے میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے اور ورکرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ فرید رحمان نے کہاکہ عوام کے مسائل اور ان کے حل کے لیے جلد از جلد بلاک کوڈ لیول تک تنظیم سازی اولین ترجیح ہو گی۔مؤثر تنظیم سازی سے ہی آئیندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات