سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا سینیٹر احمد خان کی زیرصدارت اجلاس
پیر 21 اکتوبر 2019 15:48
(جاری ہے)
مشیر صنعت و پیداوار عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ قابل عمل راستہ نکلنے پر بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم اشیائ کی صورت میں لوگوں تک پہنچائیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ کے 5 میں سے 2 ہزار کی بھی اشیاء خوردونوش دی جائیں تو ادارے کی بہتری ہے۔
سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہاکہ اگر غریب کیلئے دال روٹی کاریٹ کم نہیں کرسکتے تو کمیٹی کو ختم کردیں، ہم گھر جاتے ہیں۔ کمیٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم کے کچھ حصے سے یو ایس سی کے ذریعے لوگوں کو اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کی سفارش کردی۔ اجلاس میں ایف بی آر حکام نے کہاکہ بہت سی بنیادی اشیاء دال چاول آٹا وغیرہ پر پہلے ہی ٹیکس نہیں ہے۔ ایم ڈی یو ایس سی نے کہاکہ برانڈڈ دود ھ پر ٹیکس ہے۔ ایف بی آر حکام نے کہاکہ دودھ پر ٹیکس بالکل نہیں۔ ایم ڈی یو ایس سی نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز دو سے پانچ فیصد منافع پر چلتی ہے۔کمیٹی نے سفارش کی کہ یو ایس سی کو اشیاء پر ٹیکس استثنی دیا جائے۔ عامر ممتاز سربراہ اسٹیل مل بحالی کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کو کافی مشکلات ہیں، اسٹیل مل کے ذرائع سے ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگی پر غور کر رہے ہیں، نیشنل انڈسٹریل پارک سے 24 کروڑ روپے لینے کی کوشش کر رہے ہیں،اسٹیل مل کے پانچ ارب روپے کا مال پڑا ہوا ہے، اس مال کو فروخت میں دو سال تک لگ جائیں گے۔ وزارت خزانہ نیشنل بینک سے مال فروخت کرنے کی اجازدت دلوائے، اسپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال پاکستان اسٹیل مل ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کیلئے 5 ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے 4 ارب 80 کروڑ روپے رکھے ،گزشتہ تین سال کے دوران وفات پا جانے والے ملازمین کو ڈیڑھ ارب روپے فراہم کیے گئے، پاکستان اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات 15 ارب 80 کروڑ روپے ہیں، سارے پیسے وزارت خزانہ نے ادا نہیں کرنے، کچھ حصہ اسٹیل مل نے بھی ڈالنا ہے۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہاکہ حکومت کی ہدایت ہے کہ اسٹیل مل کو بحال کیا جائے، اسٹیل مل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر کسی سرمایہ کار کے حوالے کی جائے گی، آٹھ سے دس سرمایہ کاروں نے اسٹیل مل لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اسٹیل مل کی نجکاری میں دو سے تین ماہ لگ جائیں گے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر تنخواہ نہیں دے سکتے تو ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کردیں۔ پی ایس ایم کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین نے بتایا کہ اسٹیل مل کی بحالی کا پلان منظوری کیلئے ای سی سی میں جلد پیش کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.