مولانا فضل الرحمن کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور

پیر 21 اکتوبر 2019 15:55

مولانا فضل الرحمن کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے،وفاقی وزیر امور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ستر سال کی بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، ایل او سی پر حالیہ بھارتی جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے، مولانا فضل الرحمن کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے۔

پیر کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ستر سال کی بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت خود بھارت کا شیرازہ بکھیرنے پر تلی ہے ۔

فوجی اور سفارتی محاذ سمیت ہر محاذ پر بھارت کو پسپائی ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل او سی پر حالیہ بھارتی جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے ۔ اپنے عمل سے واضح کیا کہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے بھارت دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے ، ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے لازوال قربانیوں سے ملک کو مضبوط بنایا ہی ۔ مولانا فضل الرحمن کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے۔ ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے سازشیں کرنا، دشمن کے ہاتھوں میں کھلینے کے مترادف ہے۔