بھارتی فوج سرجیکل سٹرائیک صرف الیکشن سے قبل ہی کیوں کرتی ہے؟ بھارتی سیاستدان نے سوال اٹھا دیا

یہ ایک ایسا نقطہ ہے جس پر بھارتی آرمی چیف کو سوچنا چاہئیے اور اس سے پرہیز کرنا چاہئیے۔ میجر جنرل آصف غفور کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 اکتوبر 2019 15:36

بھارتی فوج سرجیکل سٹرائیک صرف الیکشن سے قبل ہی کیوں کرتی ہے؟ بھارتی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2019ء) بھارتی سیاست دان اور کانگریس کے رہنما نے بھارتی فوج کی سرجیکل سٹرائیک کا بھانڈا پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھارت نے کنٹرول لائن بلا اشتعال فائرنگ کی اور بڑی کاروائی کا بھی دعویٰ کیا۔تاہم اس پر بھارت میں ہی سوال اٹھنے لگ گئے ہیں۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی انتخابات سے قبل پلوامہ کا واقعہ کیا بھی الیکشن کی وجہ سے ہی ایسی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

کانگریس رہنما اخلیش سنگھ کا کہنا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک صرف الیکشن سے قبل ہی کیوں ہوتی ہے،جب سے مودی کی حکومت آئی ہے تو ایک پیٹرن بن گیا ہے کہ الیکشن سے قبل کوئی نہ کوئی ایسی کاروائی ضرور کرنی ہے۔21 اکتوبر کو ہریانہ اور مہارشٹرمیں الیکشن ہے اور ایسی وجہ سے یہ کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس پر ڈی جی آئی ایس پر آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب بھی سامنے ہے۔

ناکام جعلی بیانیہ کے ذریعے سے بار بار کسی کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔یہ ایک ایسا نقطہ ہے جس پر بھارتی آرمی چیف کو سوچنا چاہئیے اور اس سے پرہیز کرنی چاہئیے۔
۔۔ واضح رہے بھارتی افواج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ کے تبادلے میں میں پاک فوج کا ایک سپاہی اور چھ شہری شہید اور پاک فوج کے دو جوان اور چھ شہری زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی مارے گئے ،کئی زخمی اور دو بھارتی بنکرز تباہ ہوگئے جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو طلب کر کے ایل او سی کی خلاف ورزی اور شہادتوں کے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، شہادت ہے مطلوب و مقصود ہے مومن ،نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی۔