بھارتی آرمی چیف کا پاکستان میں دہشت گردوں کے 3 لانچنگ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ

بھارت ڈپلومیٹک کور کے سامنے کیمپس ہونے کا ثبوت فراہم کرے، بھارت نے ثبوت نہیں دیا کہ شہید ہونے والے 5 شہری کون ہیں؟۔ دفتر خارجہ کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوطلب کر کے شدید احتجاج

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 اکتوبر 2019 15:56

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان میں دہشت گردوں کے 3 لانچنگ پیڈ تباہ کرنے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2019ء) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے۔دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوطلب کر کے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔زرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارت جان بوجھ کر سویلین کو ہدف بنا رہا ہے۔

لائن آف کنٹرول ہر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا،بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ 3 دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تباہ کیے،بھارت ڈپلومیٹک کور کے سامنے ثبوت فراہم کرے کہ مبینہ کیمپس کہاں ہیں؟ دفتر خارجہ نے سوال کیا کہ بھارت نے ثبوت نہیں دیا کہ شہید ہونے والے 5 شہری کون ہیں؟۔۔دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا ہے یہاں کوئی مبینہ دہشت گرد کیمپس نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو بتا دیا کہ ایسی حرکتوں کا جواب بہت سخت ہو گا۔سول آبادی کو نشانہ بنانا برداشت نہیں کیا جائے گا۔اگر کوئی جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا،پاکستان کسی بھی طرح کی کاروائی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔بھارت نےہیوی آرٹلری کا استعمال کیا۔بھارتی فوج نے لاشیں اٹھانے کے لیے سفید جھنڈے کا استعمال کیا۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈپلومیٹک کور کمیوٹی کو جورا،شاہ کوٹ اور نوسیر سیکٹرز لے کر جایا جائے گا اور معائنہ کرایا جائے گا کہ یہاں کوئی کیمپ موجود نہیں ہے، ۔

بھارت ڈپٹی کمشنر جائیں اور ثابت کریں کہ مبینہ کیمپس کہاں ہیں؟۔ واضح رہے بھارتی افواج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ کے تبادلے میں میں پاک فوج کا ایک سپاہی اور چھ شہری شہید اور پاک فوج کے دو جوان اور چھ شہری زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی مارے گئے ،کئی زخمی اور دو بھارتی بنکرز تباہ ہوگئے جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو طلب کر کے ایل او سی کی خلاف ورزی اور شہادتوں کے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، شہادت ہے مطلوب و مقصود ہے مومن ،نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی۔