Live Updates

تاندلیانوالہ: مولانا فضل الرحمن کا آذادی مارچ ذاتی مفاد کے لیے ہے: ممبر صوبائی اسمبلی عادل پرویز گجر

چودھری عادل پرویز گجر نے مزید کہا کہ مُلکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والے نام نہاد سیاست دان باز آ جائیں

پیر اکتوبر 16:11

تاندلیانوالہ: مولانا فضل الرحمن کا آذادی مارچ ذاتی مفاد کے لیے ہے: ممبر ..
تاندلیانوالہ (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، سید مصعب غزنوی) مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ذاتی مفاد کے لیے ہے۔ یہ بات  پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عادل پرویز گجر نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مُلکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والے نام نہاد سیاستدان باز آجائیں ۔

(جاری ہے)

عوام ان کی مُلک دشمن سرگرمیاں دیکھ رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ملک اور قوم کے لئے نہیں بلکہ خود ایوان اقتدار میں پہنچنے کے لئے ہے۔ اقتدار کی ہوس میں ملک دشمنی کا مظاہرہ کرنے والے اپوزیشن رہنما کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا کا حکومت مخالف دھرنا سے متعلق تازہ ترین معلومات