اوکاڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی کامیابی

تھانہ بصیر پور کی حدود میں چار شراب فروش گرفتار، 30 لیٹر شراب معہ چالو بھٹی برآمد

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 21 اکتوبر 2019 16:35

اوکاڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی کامیابی
اوکاڑہ(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کے احکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی ایس پی دیپالپور سرکل انعام الحق، اسی سلسلہ میں تھانہ بصیر پور کی بڑی کارروائی، چار شراب فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتارکر لیے۔

(جاری ہے)

ملزم شان جھبیل، تنظیم الحسن، یاسین سے 30 لیٹر شراب معہ چالو بھٹی اور محمد احمد سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔

ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے کامیاب کارروائی کرنے پر تھانہ بصیر پور کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش چند سکوں کی خاطر ہماری نوجوان نسل تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ منشیات فروش کسی بھی رُو رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :